ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کے مین پوری، چوراچھالیہ برآمد ،ملزم گرفتار

پیر 18 مارچ 2024 17:10

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منظور علی شورو نے اپنے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چیکینک کے دوران کریم آباد جھمپ مین ہائی وے کے قریب حیدر آباد سے آنیوالی مزدا ٹرک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے مین پوری، چوراچھالیہ برآمد کر کے سپلائی ڈیلر محمد وسیم یوسفزئی کو گرفتار کر کے مزدا ٹرک اپنی تحویل میں لے لی ہے اور مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :