سی ڈی اے کی جانب سے سائیکلنگ ٹریک کی بنیاد رکھ دی گئی

پیر 18 مارچ 2024 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے سائیکلنگ ٹریک کی بنیاد رکھ دی گئی۔ ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی اے نعمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 374 کلومیٹر لمبا سائیکلنگ ٹریک بنایاجارہاہے2.4 ارب روپے کا پروجیکٹ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہو جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ٹریک میٹرو بس کے ساتھ ساتھ بنایاجائےگا،میٹرو بس سے نکلنے والے مسافر سائیکلنگ ٹریک استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو سائیکلنگ ٹریک کوور کرےگا، 150 پارکنگ سینٹرز بنائے جائیں گے جہاں سستے کرائے پر بائیکس موجود ہوں گی، ایک ٹریک پر 40 سے زائد بائیکس کھڑی ہوں گی۔ نعمان خالد نے کہا کہ الیکٹرانک بائیکس کے زریعے ماحول کو صاف رکھا جائےگا،الیکٹرانک بائیکس کے زریعے پیٹرول سے چلنے والی بائیکس کو کم کردیاجائےگا۔