پتوکی ،شادی شدہ خاتو ن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،مقدمہ درج

پیر 18 مارچ 2024 17:38

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پتوکی شادی شدہ نوجوان خاتو ن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا مغوی کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کی رہائشی خاتون مغوی نورین اصغر اپنے سسرال واقع گرین ٹاون سے واپس اپنے گھر پتوکی حبیب آباد آرہی تھی کہ راستہ میںنورین اصغر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تین روز گزر گئے تاحال مغوی خاتون کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھانہ گرین ٹاون پولیس نے مغوی خاتون کے بھائی حافظ وسیم اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔