شہر کو ہر قسم کی سماجی اور اخلاقی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ،ذوالفقار قادری

پیر 18 مارچ 2024 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) اہل سنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی قادری ڈاکٹر مزمل حسین قادری محمد شریف چشتی لاگو نے آستانہ عالیہ فیضان اولیائ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے وارداتیں تفشیش ناک ہیں عوام کا جان مال غیر محفوظ ہو چکا ہے دن دہاڑے عوام کو لوٹا جا رہا ہے کوئٹہ انتظامیہ امن و امان بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے بڑھتے ہوئے وارداتوں پر عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں کی جان مال کی حفاظت کرنا انتظامیہ کے ذمہ داری ہے انتظامیہ فل فور لوٹ مار کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے شہر کے مختلف علاقے نوگو ایریا بن چکے ہیں رات تو رات دن کو بھی جانا مشکل ہے شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے سنجیدگی سے لے اور شہر کو ہر قسم کی سماجی اور اخلاقی برائیوں سے پاک کرنے پولیس گشت بڑھایا جائے اور چور ڈاکوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے تاکہ عوام کی جان مال کی حفاظت ہو سکے کوئٹہ شہر میں منشیات کے اڈے جوئے خانے شیشہ پوائنٹ سنوکر کلب و دیگر برائیاں سرعام چل رہے ہیں ان کے پشت پناہی کرنے والوں اور چلانے والوں کے خلاف فل فور کاروائی عمل میں لائی جائے اگر ان کے خلاف کاروائی نہیں کیا گیا تو ہمارے بچے ان بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں جرائم پیشہ افراد کی تمام ریکارڈ کو جمع کر کے ٹارگٹ آپریشن کیا جائے۔