Live Updates

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس

پیر 18 مارچ 2024 21:28

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ ،راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر، آغا نبیل اور ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹریز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔سیکرٹری صحت علی جان خان اوردیگر افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

نظام صحت کی بہتری کیلئے سیکرٹری صحت علی جان خان اور ان کی ٹیم پوری محنت کر رہی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس حضرات مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں اورویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں گے۔صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے نظام صحت کی بہتری کے روڈ میپ پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات