سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ وقار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 18 مارچ 2024 22:51

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ وقار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم راجہ وقار کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔