عوام کو مایوس نہیں کرینگے پہلے بھی واشک کی آواز اب بھی عوام کی آوازبن کر آگے بڑھتے رہیںگے، میر زابد علی ریکی

پیر 18 مارچ 2024 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ خود کو حاکم کے بجائے واشک کا خادم سمجھتا ہوں واشک کے عوام نے ہمیں خدمت و علاقائی ترقی کے ترویج کے لئے منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ہے ہم عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے پہلے بھی واشک کی آواز تھے اب بھی واشک کے عوام کی آواز بنکر آگے بڑھتے رہینگے ان خیالات کا اظہار ذاکر ریکی ہاوس کوئٹہ میں ماشکیل و واشک کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک ایک انتہائی پسماندہ ضلع ہے جسکی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے خلوص نیت سے کوشش اور جہد کرتے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقہ اور عوام کی آواز ہوتے ہیں علاقائی ترقی و عوام کی خوشحالی ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مزہبی و سیاسی جماعت ہے جو بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے واشک کے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے نوجوانوں کو بلاتعصب و نفرت روزگار دلا کر واشک کے ریگستانوں اور پہاڑوں میں رہنے والوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بناکر واشک کے ہر بچے اور بچی کو سکول کی جانب راغب کرائینگے تاکہ مستقبل میں واشک سے ایک اچھی اور تعلیم یافتہ نسل پیدا ہو کر واشک کا نام روشن کر سکیں حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماضی کے اسمبلی میں ہمیں انتقام کا سامنا رہا ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی کیھنچا تانی کو مناسب عمل نہیں سمھجتے ہیں ہم واشک کی ترقی کے لیئے ہر ناانصافی کو بھلا کر آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں عوام نے خدمت کے لیئے اسمبلی بھیجا ہے اس لئے خدمت ہی ہمارا مشن ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ وازرت کرسی ہماری منزل نہیں تاہم اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لئے ہر سیاسی و زمہ دار شخصیات سے اچھی ریلیشن شپ کا خواہاں ہیں جو واشک اور بلوچستان کو اجتماعی ترجیع دیگا ہم انھیں گلے لگائینگے انکی قدر کرینگے تاکہ ملکر پسماندگی اور جہالت کو ختم کرکے ایک ترقی یافتہ واشک کے خواب کو عملی جامعہ پہنا سکیں انھوں نے کہا کہ ہم نے گرم اور سرد دونوں دنوں کو اچھی طرع دیکھکر بانپے ہیں اور مستقبل میں بھی ہر کسی سے اچھائی کی توقع رکھتے ہیں۔