موسم بہار میں صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی‘بلیغ الرحمن

پیر 18 مارچ 2024 22:56

موسم بہار میں صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی‘بلیغ الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں پودا لگا کر پنجاب میں رواں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ کرنے اور ماحولیاتی لودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کای کی ضرورت ہے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موسم بہار میں صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور احادیث سے ہمیں درختوں کی اہمیت کے بارے میں بے شمار مثالیں ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق ہردرخت دن میں اتنی آکسیجن مہیا کرتا ہے جو چالیس انسانوں کو درکار آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے برابر ہوتی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہمیں شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات ختم کرنے کے لیے درختوں اور گر ین ایریاز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے عوام اور خاص طور پربچوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش پر توجہ بھی دیں تاکہ شجر کاری مہم کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :