خیبر پختونخواکے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا اجلاس

پیر 18 مارچ 2024 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) خیبر پختونخواکے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا اجلاس سول سیکٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن مظہر علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالبصیر رحمان اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو کے ایم یو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن سکالرشپ اینڈومنٹ فنڈ، چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، ہائر ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ، کے پی ہائیر ایجوکیشن ریسرچ اینڈومنٹ فنڈ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر اینڈومنٹ فنڈ کا مقصد طلباء کو پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپس مہیا کرنا ہے جب کہ ہائیر ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ سرکاری کالجز کے بی ایس طلباء کیلئے ہے کے پی ہائیر ایجوکیشن ریسرچ فنڈ کا بنیادی مقصد صوبے میں ریسرچ کلچر اور ڈیولپمنٹ کو فروغ ہے ، برینفگ میں بتایا گیا کہ ایکسلریٹڈ امپلیمنٹیشن پلان کے تحت موجودہ کالجز کو سٹاف مہیا کرنا جبکہ بی ایس پروگرام کو مستحکم کرنا ہے نئے ضم قبائلی اضلاع میں 4سالہ بی ایس پروگرام کو متعارف کرنا اور موجودہ کالجز میں 4سالہ پروگرام کے 100 فیصد نافظ کرنے کو یقینی بنانا ہے ضم اضلاع کے کالجز میں پڑھنے والے طلباء کو سکالرشپ اور وظیفہ مہیا کرنا ہے اجلاس میں نئے اقدامات کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا نئے اقدامات میں انصاف سکلرشپ ایجوکیشن کارڈ اور جی سی ایم ایس جمرود کو انسٹی ٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائنسز میں تبدیل کرنا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ کالج فنڈ کو کا لجزاور طلباء پر خرچ کرنا چاہیے جبکہ مؤثر ریسرچ کلچر کو عام کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیںگے انہوں نے کہا انصاف سکلرشپ ایجوکیشن کارڈ سیکم پر بھی کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :