راولپنڈی،ٹینچ بھاٹہ میں گیس لیکیج دھماکہ وآتشزدگی، ایک شہری زخمی

منگل 19 مارچ 2024 11:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) راولپنڈی کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں گیس لیکیج دھماکہ اور آتشزدگی کے باعث شہری جھلس کر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ضلع راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا تھا اور اس دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہے جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا، متاثرہ خاندان کے مطابق گھر میں گیس لیکج تھی، آگ جلائی تو دھماکہ ہوا گیا، متاثرہ شخص کا جسم 25 فیصد جھلس گیا، جھلسنے والے شخص کی شناخت 55 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ ہے کہ گیس لیکیج دھماکوں اور آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122کی جانب سے آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی عوام سوئی گیس استعمال میں انتہائی اختیاط برتیں، کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو تو آگ اور بجلی کا بٹن ہرگز نہ دبائیں، گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن آن/آف کرنے اور آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے، کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو یا سنائی دے تو فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔