ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان

منگل 19 مارچ 2024 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداواربارے ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 482,692 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.82 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 560,093 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری میں ملک میں 70182 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جو دسمبر2023 میں 68903یونٹس اورگزشتہ سال جنوری میں 60204 یونٹس تھی۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر13.04 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے 61945 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے 71235 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے3720 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی جو دسمبرمیں 4922 یونٹس اورگزشتہ سا ل جنوری میں 5443 یونٹس ریکارڈکی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :