موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات پر1.148 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف

منگل 19 مارچ 2024 12:59

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.148 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 448 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 156 فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر161 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 387 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر33 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات پر195 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔