وطن پر قر بان ہونے والے شہدا ء قوم کے ہیرو ہیں‘متحدہ علما کونسل

سوشل میڈیا پرپاک فوج کے شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے

منگل 19 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن پر قر بان ہونے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں،شہدا کی قربانیوں کوتوہین امیزہ مزحیہ انداز میں بیحرمتی کرنیوالے منفی عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،سوشل میڈیا پرپاک فوج کے شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام تر سیاسی و گروہی وابستگیوں سے بالاتر مادر وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور شہدا پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شہداکے خلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے،سوشل میڈیا پر شہداکے خلاف مہم چلانے والے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزاد ی جائے۔انہوں نے کہاکہ اعلی عدلیہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمن قوتوں کی ایما پر قومی تشخص کے خلاف ہونے والی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اور زمہ دار عناصر کے خلاف ینی اور قانونی کاروای عمل میں لاتے ہوئے نشان عبرت بنایںتاکہ مستقبل میں کسی کو بھی ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔