Live Updates

ڈویژن بھر میں“ستھرا پنجاب”پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

منگل 19 مارچ 2024 13:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ڈویژن بھر میں“ستھرا پنجاب”پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت تمام شہروں اور دیہات کی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت چک نمبر 134/9L، 91/9L، 88/9L، جناح ٹاؤن ہڑپہ اور 1/10Lچیچہ وطنی میں جاری صفائی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکرام خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے متعلقہ یونین کونسلز کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے ضروری ہے کہ دیہات کے تمام مکینوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے اور انہیں صفائی کی اہمیت سے متعلقہ آگہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات کی مکمل صفائی ایک بڑا ٹاسک ہے جسے حاصل کرنے کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات