بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ایک دکان سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد دکاندار پر جرمانہ عائد

منگل 19 مارچ 2024 13:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں عوامی شکایات پر ملک شاپس سمیت مختلف مراکز کی چیکنگ کرکے 1 دکان سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات کی بڑی مقدار برآمد کرکے دکاندار پر جرمانہ عائد کردیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائرڈ مصنوعات ضبط کرلیں ۔