چیڈوک کی شاندارسنچری سے نیویارک سپر اسٹاراسٹرائیکرزکولائنزپر 143رنزسے فتح
منگل 19 مارچ 2024 16:00
(جاری ہے)
لائنز کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا کیونکہ اسٹرائیکرز کی اوپننگ جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز والٹن نے 46 گیندوں پر 107 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ پیٹرسن نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں لائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان اصغر افغان کی 19 گیندوں پر 25 رنز کی عمدہ کوشش کے باوجود لائنز کی ٹیم 11.4 اوورز میں 71 رنز ہی بنا سکی۔ بین ڈنک (15) اور مالنڈا پشپا کمارا (10) واحد بلے باز تھے جو رنز کے تعاقب میں ڈبل فیگر تک پہنچے۔اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں دہلی ڈیولز نے کینڈی سیمپ آرمی کو 6 سوکٹوں سے شکست دیکر مقابلے میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔بائیں ہاتھ کے اسپنر اقبال عبداللہ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت دہلی ڈیولز نے کینڈی سیمپ آرمی کو مقررہ 90 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز تک محدود کردیا۔جواب میں دہلی ڈیولز نے 12.2 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.