خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ، زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا

منگل 19 مارچ 2024 16:21

خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ، زیر تکمیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ کمپنی کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔