مودی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، سونم وانگچک

منگل 19 مارچ 2024 17:08

مودی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، سونم ..
لہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ممتاز ماہر تعلیم اورماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو صنعت کاروں اور کان کن کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک لداخ کے جمہوری ، آئینی اور سیاسی حقوق کی بحالی اور انتخابت کے دوران علاقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے گزشتہ دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لداخ کے عوام میں قابض انتظامیہ کے خلاف مایوسی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدے جھوٹے تھے اور انہیں دھوکہ دیاگیا ہے ۔سونم وانگچک نے لداخ کے عوام کی شکایات اور انہیں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے جامع معاہدے کی ضرور ت پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :