دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں نمایاں اضافہ

دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.6ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا

منگل 19 مارچ 2024 17:10

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں نمایاں اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.72فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اعدادوشمارکے مطابق فروری میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوجنوری کے مقابلے میں 1.72 فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

جنوری میں دبئی کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری میں بڑھ کر301.6ملین ڈالرہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 2.320 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.2 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.472 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔