شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم

منگل 19 مارچ 2024 17:17

شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) مقامی عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم کر دی ،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں ضمانت کنفرم کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے پانچ پانچ ہزار کے مچلکوں پر تمام رہنمائوں کی ضمانتیں کنفرم کیں۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ مئی واقعات کے بعد تہتر پٴْرامن احتجاج کیے ہیں ہمیں بڑھکانے کی کوشش کی گئی مگر ہم پر امن رہے ایف آئی آر میں جتنے بھی الزامات لگائے گئے وہ من گھڑت ہیں۔