روزانہ بنیاد کی آپریشن سے ٹریفک کے بہاو میں بہتری ہوئی،ڈی ایس پی

منگل 19 مارچ 2024 19:13

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن صاف پنجاب اورکشادہ پنجاب کے عین مطابق اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں،  ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یارخان کے زیر نگرانی انکروچمنٹ اسکوارڈ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، اور ان بازاروں کا جائیزہ لیا جہاں پر تجاوزات کی شکایات تھیں، اس سلسلہ میں انکروچمنٹ اسکوارڈ ٹریفک سٹاف  نے گلشن اقبال مین مارکیٹ، گلزار مدینہ مسجد چوک، اڈہ اقبال نگر و ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا ۔\378