شوکت یوسفزئی نے اسفند یار کو 15کروڑ ہرجانے کی ادائیگی کا فیصلہ چیلنج کردیا

منگل 19 مارچ 2024 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) اے این پی سربراہ اسفندیارولی کے حق میں 15کروڑ ہرجانے کا فیصلہ،سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے فیصلہ پشاور کی مقامی عدالت میں چیلنج کر دیا۔اے این پی سربراہ اسفندیارولی کے حق میں 15 کروڑ ہرجانے کا فیصلہ ۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے فیصلہ پشاور کی مقامی عدالت میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔ یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، شوکت یوسفزئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکطرفہ کارروائی روکنے کے لیے پہلے بھی درخواست دی تھی ۔فیصلہ کالعدم قرار دیکر صفائی کا موقع دیا جائے ۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔