صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
منگل 19 مارچ 2024 19:33
(جاری ہے)
صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل لاہور بار ایسوسی ایشن نعیم طاہر، نائب صدور عمران سرور اور نثار اکبر بھٹی، سیکرٹری بار راو تحسین، ممبر ایگزیکٹو عدیل چوہدری اور مظفر اعوان سمیت دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے، دوران ملاقات عدالتوں، چیمبرز کی سکیورٹی، وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری کی قیادت کے ساتھ باہم کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی پنجاب سمیت سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.