کاٹی نے صنعتوں کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا

حکومت پاکستان اور اوگرا صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمت کم کریں، صدر جوہر قندھاری

منگل 19 مارچ 2024 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اوگرا صنعتی صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گیس ٹیرف میں کمی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی سماعت میں کاٹی نیگھریلوں صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی ہے، جس میں لائن لاسسز، چوری اور یو ایف جی شامل ہے۔

صدر کاٹی نے حکومت اور اوگرا سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتکاروں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے عمل اقدامات کریں۔ اس ضمن میں کاٹی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ریحان جاوید نیاوگرا کی سماعت میں تحریر ی طور پر اعتراض جمع کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

جوہر قندھاری نے کہا کہ موجودہ ٹیرف کی مد میں گھریلوں صارفین کو گیس پر سبسڈی فراہم کرنا صنعتکاروں کیلئے ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری پر مالی دباؤ کم کرنے کیلئے گیس کی قیمت 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی جائے۔ جبکہ اوگرا گھریلوں صارفین کیلئے نقصان کو کم کرتے ہوئے طے کردہ اوسط قیمت کے ٹیرف کا تعین یقینی بنائے۔ تاہم غریب طبقہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے BISP پروگرام کی مدد سے کم آمدن والے صارفین کو براہ راست بجلی اور گیس پر سبسڈی فراہم کی جائے جس کا انڈسٹری پر بوجھ کم ہوگا۔صدرکاٹی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سیکٹر کو مراعات فراہم کرنے کیلئے صنعتی شعبے کیلئے گیس میں کسی قسم کا بلینڈ نہیں کیا جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کیلئے ٹیرف میں فوری کمی کرے تاکہ انڈسٹری کی مالیاتی مشکلات کم ہوں اور ملازمین کا روزگار محفوظ رہے۔#