سعودی عرب ، جدہ بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

بدھ 20 مارچ 2024 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) سعودی عرب کے حکام نے جدہ کی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ بندرگاہ پر زکٰوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کھاد کی کھیپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔مروان الحازمی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، ان میں ایک مقیم شامی، دو سعودی شہری اور دو نامعلوم شہریت کے حامل غیرملکی ہیں۔سکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کے خصوصی ٹول فری نمبر پر رپورٹ کی جاسکتی ہے۔