چاول کی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 85.83 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

بدھ 20 مارچ 2024 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 85.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 سے فروری 2024کے دوران 2.517 بلین ڈالر مالیت کے 3.932 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ چاول برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.354 بلین ڈالر مالیت کے 2.546 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے تھے۔

گزشتہ 8 مہینوں میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 39.43فیصد اضافہ ہوا کیونکہ مذکورہ بالا اجناس میں سے 472,135 میٹرک ٹن سے کی برآمد ہوئی جس کی مالیت 539.428 ملین ڈالر ہے جبکہ گزشتہ اسی عرصے میں 386.882 ملین ڈالر کی 366,210 میٹرک ٹن برآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسی مدت کے دوران پاکستان نے دیگر اقسام کے تقریباً 3.460 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کر کے 2.180 بلین ڈالر کمائے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 967.872 ملین ڈالر مالیت کے 2.180 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ کئے گئے۔

فروری 2024 میں 402.043 ملین ڈالر مالیت کے 609,295 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 271.312 ملین ڈالر مالیت کی 564,206 ملین ٹن چاول برآمد کئےگئے تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک سے فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 54.05 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2023 سے فروری 2024کے دوران 4.969 بلین ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اجناس برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.225 بلین ڈالر کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں۔

فروری 2024 کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات میں 35.38 فیصد اضافہ ہوا ۔گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 518.871 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 702.469فروری 2024 میں ملین ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اجناس برآمد کی گئیں۔