چین، چھوئے چھیاو-2 ریلے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

بدھ 20 مارچ 2024 15:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) چین کے چاند پر تحقیق کے منصوبے کے چوتھے مرحلے کے چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ کو بدھ کے روز صبح 8 بج کر 31 منٹ پر وین چانگ سپیس لانچنگ سائٹ سے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق چاندپرتحقیق کے چوتھے مرحلے کے فالو اپ منصوبے کے کلیدی حصے کے طور پر ، چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ رابطے کا ایک پل تیار کرے گا جو چھانگ عہ -4 اور چھانگ عہ-6 مشنز کے لیے زمین اور چاند کے درمیان ریلے مواصلات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :