رونالڈو اور گرل فرینڈ بحیرہ احمر کے ساحل پر ہوٹل تعمیر کریں گے

بدھ 20 مارچ 2024 16:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی عرب میں ایک شاندار ہوٹل تعمیر کر ینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب دسمبر 2022ء میں کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال فرنچائز النصر کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تب سے ہی وہ اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی عرب کو اپنا نیا گھر کہتے ہیں۔

جارجینا روڈریگز نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر بحیرہ احمر کے سعودی عرب کو لگنے والے ساحل کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں ساحل پر ایک لگژری ہوٹل کا تعمیراتی کام ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہاں ایک نئی جنت تعمیر ہو رہی ہے۔ان کی کمپنی جس کا نام وزٹ ریڈ سی ہے املوج اور الواج کے درمیان واقع ہے جو سمندر کے شفاف پانی کے درمیان ایک دلکش اور روح کو چھولینے والا ماحول پیش کرتی ہے۔کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر سعودی عرب کے مغربی ساحل کا دورہ کرنے والی سیاحوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی بھی تشہیر کی گئی ہے جن میں ونڈ سرفنگ، کیکنگ، اسکوبا ڈائیونگ یا صرف ساحل سمندر پر آرام کرنا شامل ہیں۔