گیلے فونز کو خشک کیسے کیا جائی ایپل اور سام سنگ کی تجاویز

معروف کمپنیز نے اپنے صارفین کو چارتجاویز پیش کردیں،غیرملکی میڈیا

بدھ 20 مارچ 2024 17:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) اسمارٹ فونز کا کسی حادثے کے نتیجے میں گیلا ہوجانا آج کل کے عام واقعات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فونز گیلے ہوجانے کے بعد اسے خشک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہی انٹرنیٹ پر اس حوالے سے بہت سارے مشورے موجود ہیں جن میں سے کچھ متضاد بھی ہیں۔ ایپل نے حال ہی میں خود کو اس بحث میں اس وقت شامل کیا جب اس نے ایک وارننگ جاری کی جس میں آئی فونز کو چاولوں میں سکھانے کیلئے رکھے جانے کے خلاف انتباہ تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقدامات تحریر کیے جارہے ہیں جس پر عملدرآمد کرکے آپ گیلے فونز کو موثر طریقے سے خشک کرسکتے ہیں1) تولیہ یا صاف کپڑے سے بیرونی حصے کو خشک کریں۔ سم کارڈ اور ہولڈر نکالیں اور اگر ممکن ہو تو فون کا پچھلا کور اور بیٹری بھی نکال کر خشک کریں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فون کو بند کر دیں۔ تاہم لیکن آئی فونز کو کھولا نہیں جا سکتا، اس لیے ایپل تجویز تجویز دیتا ہے کہ اسے آپ اپنے ہاتھ پر آہستہ سے اس طرح ماریں کہ چارجنگ اور ہیڈفونز کی پورٹس نیچے کی طرف ہوں تاکہ پانی باہر نکل سکے۔

2) سام سنگ ہیڈفونز جیک اور چارجنگ پورٹ سے نمی نکالنے کے لیے کاٹن بڈ استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے جبکہ ایپل اس کے خلاف ہے۔3) اگر فون پانی کے علاوہ کسی دوسرے قسم کے مائع میں گرا ہے جیسے کولڈڈرنک، سمندری پانی یا کلورین شدہ پانی وغیرہ، تو سام سنگ فون کو صاف پانی میں چند منٹ کے لیے بھگونے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا نمکیات صاف ہوجائیں۔

4) گوگل کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کو خشک کرنے کیلئے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔علاوہ ازیں فون کو خشک کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن سلیکا جیل بھی ہے، یہ ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو بہت زیادہ نمی جذب کرتا ہے۔ سلیکا جیل عام طور پر پیکٹس میں آتا ہے۔ یہ گوشت، سمندری غذاں یا جوتوں جیسی مصنوعات کے ساتھ بھی آتا تاکہ انہیں خشک رکھا جاسکے۔آپ اسے آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔ فونز کو خشک کرنے کیلئے یہ سب سے بہتر کام اس وقت کرتا ہے جب اسے فون کے ساتھ کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :