ٹیچرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،غیر حاضر ٹیچرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی،ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن

بدھ 20 مارچ 2024 17:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زیارت،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پتا، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو اس کا اچانک دورہ کرکے محتلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کلاس رومز گئے طالبات سے سوالات بھی کئے۔ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف معین خان ،ڈ سٹرکٹ ٹریننگ منیجرفدا حسین اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ٹیچرز سکولوں میں حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر ٹیچرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی ۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، تعلیم پر توجہ دینے و الے ممالک دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اگر دنیا میں قابل قدر جگہ حاصل کرنی ہے تو تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خواندگی کے شرح کو مزید بڑھانے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :