پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 9مئی کے پانچ مقدمات میں روبکار جاری

بدھ 20 مارچ 2024 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی نومئی کے پانچ مقدمات میں روبکار جاری کردیں۔عدالت نے تھانہ نصیرآباد، تھانہ شادمان، تھانہ سرور روڈ کے ایک ،ایک اورتھانہ گلبرگ کے دو مقدمات میں روبکار جاری کیں۔

(جاری ہے)

عمر ایوب کی جانب سے ساجد منور قریشی ایڈووکیٹ نے پچاس ،پچاس ہزار کے پانچ ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔عمر ایوب خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے تھے۔عدالت نے عمر ایوب خان کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظور کی ہے،عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش ہونے کا حکم جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے ۔