پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی منظوری کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی وطن واپسی پر ہوگا

بدھ 20 مارچ 2024 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات قبول کریں یا مسترد ، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی وطن واپسی کے بعد ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ تیسری بار بھی الیکشن کمیشن میں لٹک گیاہے اورلیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکا ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی وطن واپسی کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق غور ہوگا، ذرائع کے مطابق پولیٹکل فنانس ونگ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات آگاہ کریگی جبکہ اجلاس میں اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواستوں گذاروں کا معاملہ زیر غور آئیگا ذرائع کے مطابق پانچ سے زائد درخواست گذاروں نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشنز کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں ان درخواستوں پر الیکشن کمیشن سماعت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریگاالیکشن کمیشن اجلاس میں پولیٹکل فنانس ونگ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اپنا فیڈ بیک دے گا۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان