دو ماہ قبل اسلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے والی جرمنی کی 26 سالہ خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں

بدھ 20 مارچ 2024 23:09

دو ماہ قبل اسلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) دو ماہ قبل اسلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے والی جرمنی کی 26 سالہ خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں۔دبئی میں مقیم نو مسلم جرمن خاتون مریم رمضان کی بابرکت سعادتوں میں اپنی مادری زبان میں قرآن پڑھ رہی ہیں اور اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وہ حجاب کرتی ہیں اور روزے بھی رکھ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم نے پیغام دیا کہ رمضان المبارک صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں صبر اور شکر سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مارکیٹنگ ادارے میں کام کرنے والی نومسلم مریم کا اسلام سے پہلا تعارف اس وقت ہوا جب وہ صرف 14 سال کی تھیں اور میونخ کی ایک مسجد میں اپنے دوستوں کی دعوت پر گئی تھیں۔

مسجد میں تمام لوگوں نے جس پرتپاک اور خوش اخلاقی سے ان کا اسقتبال کیا وہ حیران کن تھا اور پھر انھوں نے ایسے مذہب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جس کے پیروکار اتنے بااخلاق اور مہمان نواز ہیں۔جیسے جیسے اسلام سے متعلق حقائق سامنے آتے گئے وہ عیسائی ہونے کے باجود اسلام کی جانب متوجہ ہوتی رہیں اور بالاآخر جنوری 2024 میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں امام کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔