کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 20 مارچ 2024 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین، چمن، نوشکی، قلعہ عبداللہ، گلستان، کچلاک سمیت دیگر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بدھ کی علی الصبح کوئٹہ چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پشین اور دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب ضلع نوشکی سے ملحقہ افغان صوبہ قندہار کا قلعہ شوراوک تھا۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر رکارڈ کی گئی زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔