کوئٹہ انتظامیہ کی گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

بدھ 20 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے ہدایات کے مطابق مجسٹریٹ مطیع اللہ کاکڑ نے عالمو چوک پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 45 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ پولٹری شاپ سبزی فروش پرچون سٹور شامل تھے۔ سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 6 دکانیں سیل کردیے اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے،اسی طرح ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کوئٹہ کے ہدایت پر اے سی کچلاک نے پلاسٹک کے تھیلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بارہ تھیلے ضبط کرلئے اور دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ پلاسٹک کے تھیلے اپنے پاس نہ رکھیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ہمراہ سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جس میں سڑک کے کنارے تمام غیر قانونی جھونپڑیوں کو گرایا۔

(جاری ہے)

اور زمینوں کو مالکان کے حوالے کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن عبداللہ بن عارف نے بھی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہر کے مختلف جگہوں پر تجاوزات گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا اور وہاں قیمتوں کا معائنہ کیا اسکے ساتھ بیف شاپ مٹن شاپ چکن ڈیلرز کا دورہ کیا خلاف ورزی کرنے پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 دکانیں سیل کردی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ ندیم اکرم نے برما ہوٹل ایریگیشن کالونی اور پرکانی آباد میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔

اس دوران 51 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ تندور سبزی فروش شامل تھے۔ سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو گرفتار کرلیا اور ایک دکان سیل کردی اور اسکے ساتھ 1 دکاندار کو جرمانہ اور متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کیے ،دری اثناءاسسٹنٹ کمشنر سریاب حافظ محمد طارق نے گنجان آبادی اور غیر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے والوں غیر قانونی منی پمپس کے خلاف کارروائی متعدد پمپس سیل کردیئے۔