فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی سے رمضان المبارک کے دوران روزانہ 8 سو سے ایک ہزار مریض مستفید ہوتے ہیں، پروفیسرڈاکٹرعاصم شوکت

جمعرات 21 مارچ 2024 12:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) رمضان المبارک کے دوران بھی الائیڈ ہسپتال کا شعبہ ریڈیالوجی بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے اور الٹراساونڈ، سٹی سکین، ایم آر آئی اور ایکسرے کیلئے اوسطاٴْ 8 سو سے ایک ہزار مریض روزانہ فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی سے مستفید ہوتے ہیں۔ انچارج شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عاصم شوکت نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرفارمنس ہسپتال انتظامیہ کے تعاون اور اس شعبہ کے ڈیڈیکیٹڈ اسٹاف کی بدولت ممکن ہوئی۔

2018 میں نجی شعبہ کے تعاون سے ریڈیالوجی کی مشینوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کے لیے سہولیات میں اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔ پہلی200 مریضوں کو بھی روزانہ ڈیل کرنا مشکل ہوتا تھا جبکہ اب روزانہ محتاط اندازے کے مطابق تقریباٴْ 200 الٹراساونڈ، 80 سٹی سکین، 60 ایم آر آئی، 400 ایکسرے کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم شوکت نے مزید بتایا کہ گزشتہ سترہ سال سے جو اعلیٰ ترین سروسز ڈاکٹرز پلازہ نجی ہسپتال میں جدید مشینوں کے ذریعے شہر میں دی جا رہی تھیں اس معیار پر اب اس ہسپتال میں داخل مریضوں کو دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طبی سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے جس میں داخل شدہ مریضوں کے ڈیوٹی ڈاکٹر سے مجوزہ ایکسرے و الٹراساونڈ کرنا جیسے انتہائی اہم کام میں کوئی غفت نہیں برتی جا رہی۔ انہوں نے بتایا الائیڈ ہسپتال میں داخل مریضوں کو ریڈیالوجی شعبہ ریسپانس ٹائم مزید مختصر کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ مریضوں کو جلد از جلد تشخیص میں معاونت دی جا سکے۔