ما حول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،سیکرٹری جنگلات

جمعرات 21 مارچ 2024 15:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) سیکرٹری جنگلات عبد الروف بلوچ نے کہا کہ ما حول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،رواں سال یہ دن موسمیاتی تبدیلی کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ہمارے روز مرہ زندگی میں ہر چیز کا بالوسط یا بلا واسطہ تعلق جنگلات سے ہو تا ہیں یہاں تک کہ ہمیں درکار آکسیجن کا تعلق بھی جنگلات سے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں میں منعقد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنگلات عبد الروف بلوچ نے کہا کہ آج کے پر ہجوم معاشرے میں شجر کاری نہایت ہی ضروری ہے تاکہ موسمیاتی تغیرات ( کلائمٹ چینچ) کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے، حکومتی سطح پر صوبے بھر میں شجر کاری مہم بڑے زور شور سے جاری ہے اور ہزاروں کی قریب درخت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں لگا دئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی یہ ذمہ داری ہے عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری کریں اور جنگلات کی حفاظت ، ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانا ضروری ہے تاکہ ہمارے آنے والے نسلیں جنگلات کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کی حفاظت کریں۔ محکمہ جنگلات حکومت بلوچستان کی طرف سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ سیکرٹری جنگلات عبد الروف بلوچ نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں درخت لگا کر باقاعدہ طور شجر کاری مہم کے افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر سردار بہادر خان یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر ناہید حسن ،ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات کوئٹہ محمد فواد ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپشلسٹ جلیل آغا،سعید اچگزئی،عرفان کاسی اور دیگر شریک تھے۔