بی ایم سی ہسپتال میں 486 ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ،ڈاکٹر کلیم اللہ

سوشل میڈیا پر ہسپتال میں کسی ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کا تاثر دینا غلط بیانی ہے، رہنماء ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

جمعرات 21 مارچ 2024 20:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ بی ایم سی ہسپتال میں 486 ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیاہسپتال میں کوئی ڈاکٹرموجود نہیں جو سراسر غلط بیانی ہے ، وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دورہ بی ایم سی کے بعد سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ تمام ڈاکٹرز عرصہ دراز سے غائب ہیں جو کہ غلط بیانی ہے جو لوگ غیر قانونی طور پر ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے انکے خلاف کاروائی بجا ہے،بلو چستان میں 257 ایسے ہسپتال ہیں جو فنگشنل نہیں ہیںمحکموں میں کسی کا انتخاب سیاسی لین دین اور پیسوں کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے ہسپتالوں کو چلانے کا موجودہ طریقہ ناکام ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ محکمہ صحت کی صحت کے حوالے سے ہر طرح کی اصلاھات کا پہلے بھی خیر مقدم کر چکے ہیں موجودہ وزیر اعلیٰ کے وہ اقدامات جو نیک نیتوں پر مبنی ہوں گے ان پر انکے ساتھ ہیں لیکن اصلا حات کے نام پر ایک مخصوص سوشل میڈیا یاچینل پر ڈاکٹروں کے استحصال پر ضرورمذمت کر تے ہیں اور کسی صورت بھی اس طرح کی استحصال اور ڈاکٹروں کی ڈگنٹی پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے بولان میڈیل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس دورے کو اچانک کیا جا نے دورہ بتایا جا رہا ہے لیکن حقیقت اسکے بر عکس ہے مگر پھر بھی اس دورے کے بعد اگر بی ایم سی میں مریضوں اور ڈاکٹروں کی در پیش مسائل میں کمی آئیگی تو خوش آئندہ بات ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دورہ بی ایم سی کے بعد سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ تمام ڈاکٹرز عرصہ دراز سے غائب ہیں جو کہ غلط بیانی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے لئے سب سے اولین نقطہ یہ ہو نا چاہیے کہ جو حکمت عملی مر تب کی جائے ان میں تسلسل ہو نا چاہیے اس کے لئے لازم ہے کہ سیکر ٹری ہیلتھ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے تقر و تبادلے سیا سی بنیا دوں اور پیسوں کے لین دین کے بنیاد پر نہیں ہو نے چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے سیکر ٹریز کے سیا سی بنیا دوں پر تقر و تباد لے بند کئے جائیں اور ایک سیکر ٹری کوکم از کم تین سال تک کا دورانیہ دیکر ٹاکس بیسڈ تقرر ی کی جائے اور تقرری کے دورانئے کے آخرمیں ان کے دورانیہ کا احتساب کیاجائے ، ٹر شری کیر ہسپتالوں سمیت ہر ضلع کے میڈیکل سپریڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے تقرری و تبادلے میرٹ کی بنیاد پر ہو نے چاہئیں نہ کہ سیا سی وابستگی کے بنیاد پر سرکا ری ہسپتالوں کو ایڈ منسٹر یٹو اور فا ئنا نشل اٹا نومی دیکر ہائرنگ ، فائرنگ اور خریداری کے اختیارات دیکر کی کار کر دگی کے انڈ یکیٹرز سیٹ کئے جائیں اور اسی بنیاد پر پرموشن اور فنصب کا معیار سیٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلو چستان اپنے ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھو تہ نہیں کریگی اور نہ ہی کسی کی دھمکیوں کی وجہ سے حق کی بات کہنے سے دستبردارہوں گے ۔