نصیرآباد پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری 20 کلو گرام چرس برآمد

جمعرات 21 مارچ 2024 22:31

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) نصیرآباد پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری 20 کلو گرام پختہ چرس برآمد دو ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق صدر پولیس اور سی آئی اے پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد محمد سلیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر سمیع ملک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خفیہ اطلاع ملنے پر منشیات اسمگلروں کے خلاف اہم اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے 20 کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے ایلٹو کار کو قبضہ میں لیکر دو ملزمان عبد الشکور ،حسیین پٹھان کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔