وزارت مذہبی امور کاعازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا اعلان

حج تربیت گاہوں میں وادی منی کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے، تمام عازمینِ حج کیلیے کم از کم 2 تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے،ترجمان

جمعرات 21 مارچ 2024 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔وزارت مذہبی امور کے چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان نے حاجی کیمپوں سے آن لائن میٹنگ کی۔ اس بارے میں ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے حج تربیتی شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت کے افسران اور ماہر عملہ عازمینِ حج کو تربیت اور رہنمائی مہیا کرے گا، انتظامی امور سے آگاہی اور سفر حج کی مشکلات سے درست و اقفیت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، عازمینِ حج کی جامع تربیت ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کی مدد سے مکمل کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ حج تربیت گاہوں میں وادی منی کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے، تمام عازمینِ حج کیلیے کم از کم 2 تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے۔سمندر پار پاکستانی حج روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، عازمینِ حج سے مناسک حج سے متعلق زبانی یا تحریری امتحان لینے کی تجویز زیرِ غور ہے، امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :