فیصل آباد نامعلوم کارسواروں نے بھکاری خاتون کو راشن دینے کے بہانے پاس بلا کر اسکے 7 ماہ کے بچے کو اغواہ کر لیا

جمعہ 22 مارچ 2024 12:47

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) فیصل آباد نامعلوم کارسواروں نے بھکاری خاتون کو راشن دینے کے بہانے پاس بلا کر اسکے 7 ماہ کے بچے کو اغواہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حمید پیلس کے قریب نامعلوم کارسواروں نے بھکاری خاتون کو راشن دینے کے بہانے پاس بلا کر اسکے 7 ماہ کے بچے کو اغواہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ راشن لینے کے لئے بھکاری خاتون جونہی کار سواروں کی جانب سیبڑھی تو2 کاروں میں سوار مرد و خواتین جنہوں نے خاتون کو راشن پکڑانے کے بعد اسکے بچے کو پیار کرنے کے بہانے پکڑا اور ساتھ ہی بچے کو گاڑی میں ڈال کر وہاں سے گاڑی بھگا دی۔بچے کو بچانے کے لئے ماں گاڑی سے چمٹ گئی اور کافی دور تک کار کے ساتھ گھسیٹے جانے سے شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس حکام،ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی اقبال ٹاون عثمان منیر سیفی تھانہ پہنچ گئے اور تھانہ بٹالہ کالونی میں زخمی خاتون سے واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی۔