پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائم

جمعہ 22 مارچ 2024 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔12 رکنی کمیٹی میں حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں خرم خان ورک، خالد محمود رانجھا، منور حسین ، محمد ارشد ملک، اسامہ لغاری ، بلال یاسین ،مرتضی اقبال، علی رضا خان خاکوانی اور قاسم ندیم ،حسن ذکا، سارہ احمد اور سلمی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے ۔کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک قانون سازی کیلئے آنے والے آرڈیننسز اور دیگر ریفر ہونے والے معاملات کو دیکھے گی۔