منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف

جمعہ 22 مارچ 2024 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک بھر میں کی جانے والی 8 کاروائیوں میں 280 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 740 گرام آئس جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 54 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دو مختلف کاروائیوں میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسلز سے 14 گرام ویڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر 2 ملزمان سے 204 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ مزید برآں لکپاس مستونگ سے 62 کلو مارفین، پشاور ٹول پلازہ کے قریب سے 13 کلو ہیروئن اور جی ٹی روڈ جہلم پر مسافر سے 190 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔