جوڈیشل کمپلیکس پشین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) شجرکاری مہم 2024 موسم بہار کے سلسلہ میں جوڈیشل کمپلیکس پشین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی نے پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج اسما مشتاق ، جوڈیشل مجسٹریٹس اصغر خان ، انور مینگل اور محمد رحمان سمیت بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار سینئر ایڈوکیٹ امان اللہ کاکڑ نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے ممبران بھی موجود تھے۔فاضل ججز نے شجرکاری مہم کے موقع پر کہا کہ درخت لگانا سنت نبویؐ اور صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :