میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینا،ڑینگ کنوین اور ماریہ ساکاری تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

جمعہ 22 مارچ 2024 21:55

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا،چین کی ٹینس سٹار ڑینگ کنوین اور یانانی ٹینس کھلاڑی ماریہ ساکاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ بیلجیم کی ایلیس مرٹینزاور جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی حریف کھلاڑی کلارا ٹاسن کو 6-3، 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چین کی ٹینس سٹار ڑینگ کنوین نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یانانی ٹینس کھلاڑی ماریہ ساکاری نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی یوآن یو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔