یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ’’23 مارچ اور خواتین قوم کی شان‘‘کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ’’23 مارچ اور خواتین قوم کی شان‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جس میں چیئر مین بورڈآف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور ، ایگزیٹو ڈائریکٹر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس ، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن ،رجسٹرار، یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد یعقوب،ڈین انٹر فیکلٹی، یونیورسٹی آف سیالکوٹ ڈاکٹر اسلم ڈار، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران کے ساتھ ہمارے مہمانان خصوصی مسرت مصباح چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیپلیکس/سمائل آغین فاؤنڈیشن، کمشنر ایف بی آر فرزانہ گوہر، صدر ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان اور معروف کاروباری خواتین شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سیمینار میں پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مہمانان خصوصی نے کامیابی کی راہ میں آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لئے ثابت قدمی اور عزم پر زور دیتے ہوئے اپنی کامیابی کے سفر کو حاضرین کے ساتھ شیئر کیا۔ مہمان خصوصی مسرت مصباح چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیپلیکس/سمائل آغین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں عورتوں کے حقوق کےپس منظر کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے،معاشرتی اور سیاسی سطح پر عورتوں کے حقوق کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،موجودہ دور میں جس طرح عورتیں ہر میدان میں کامیابی حاصل کر کے اپنا نام بنا رہی ہیں اگر عورتوں کی مزید حمایت کی جائے تو عورتیں مزید کامیابیاں حاصل کرسکتی ہیں۔

پینل ڈسکشن کے بعد سوالات و جوابات کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آنے والی مہمانان خصوصی اور حاضرین کی جانب سے ایسے سیمینار کے انعقاد پر یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔