سوات، مختلف اضلاع سے تبدیل ہونیوالے ایس ڈی پی اوز کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2024 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سوات سے مختلف اضلاع میں تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او ز کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او سٹی امجد علی خان، ایس ڈی پی او بریکوٹ احسان اللہ خان، ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ شہنشاہ خان، ڈی ایس پی عزیز الرحمن کی خدمات کوسراہا اورا نہیں اعزازی شیلڈز سے نواز کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان، ایس پی سپیشل برانچ اکبرزیب بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او سوات نے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پیز کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے۔ڈی پی او سوات نے نئے آنے والے ڈی ایس پیز کو ٹاسک کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی قیام اور عوام الناس کی بے لوث خدمت اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔