بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھگت سنگھ کا 93 واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ شہید بھگت سنگھ ، راجگرو اور سکھ دیو کا 93 واں یوم شہادت بھگت سنگھ چوک (شادمان) لاہور میں منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدارت امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کریں گے ۔ مہمان خصوصی راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ ہوں گے ۔مقررین میں سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ،پیر سید نو بہار شاہ، غلام اللہ خان جو ئیہ ایڈووکیٹ ، رانا عبدالرشید فضل ،ملک احتشام الحسن ،سید شمشاد حسین قادری سمیت دیگر خطاب کریں گے۔