لله*رسالپور بارہ بانڈہ میں سابق شوہر نے طلاق یافتہ بیوی کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا

جمعہ 22 مارچ 2024 21:45

i نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) رسالپور بارہ بانڈہ میں سابق شوہر نے طلاق یافتہ بیوی کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔رسالپور پولیس نے ملزم کی معاونیت کرنے پر ایک ملزمہ سونیا کو گرفتار کرلیا۔ملزم ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ نہایت بیگم نے چند سال قبل ملزم ظاہر علی سے طلاق لی تھی پولیس کے مطابق ملزم سابق شوہر ظاہر علی مقتولہ کے مقامی دینی مدرسہ میں علم حاصل کرنے کے خلاف تھا۔مقتولہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ رسالپور میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔