اوساکا ایکسپو 2025 کے لیے کینیڈا پویلین کی تعمیر شروع

ہفتہ 23 مارچ 2024 09:30

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) جاپان میں ہونے والی اوساکا ایکسپو 2025 کے لیے کینیڈا پویلین کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ این ایچ کے کے مطابق یُومےشیما جزیرے میں نمائش 2025 ورلڈ ایکسپو میں کینیڈا پویلین کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روز اوساکا شہر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کینیڈا کے سرکاری اہلکاروں سمیت تقریباً 40 افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

کینیڈا اُن 161 ممالک اور خطوں میں سے ایک ہے جو متوقع طور پر نمائش میں حصہ لیں گے۔ درجنوں ممالک اپنے پویلین خود بنانے پر غور کر رہے ہیں۔کینیڈا پویلین "احیائے نو" کے موضوع پر مبنی ہے۔ یہ منجمد آبی گزرگاہوں کے موسم بہار کے آغاز پر پگھلنے کا عکاس اور فطرت اور معاشرے کے احیاء کا آئینہ دار ہے۔پویلین میں کینیڈا کے قدرتی ماحول، موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے اس کی کوششوں اور ملک کے کھانوں کی نمائش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :